ہلال ِاحمر کا V2R منصوبہ آزاد جموں وکشمیر میں کامیابی سے جاری ہے، ابرارالحق
پاکستانی قوم ہر قسم کے سانحات، قدرتی آفات اور حادثات سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت سے مالا مال ہے، چیئرمین ہلال ِ احمر
عمر جمشید جمعہ 24 جنوری 2020 17:26
(جاری ہے)
یہ منصوبہ جہاں مقامی آبادی کی استعداد کار بڑھائے گا وہاں چاروں اضلاع کے مکینوں کا معیار زندگی بھی بلند کرے گا۔
اِن خیالات کا اظہار انہوں نے V2Rپراجیکٹ کے تحت 3روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ابرار الحق نے کہا کہ ہلالِ احمر ہم سب کا گھر ہے یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے تحت انسانیت کی خدمت ہورہی ہے۔ہلالِ احمر مخلص، دلچسپی رکھنے والے اور پرُ عزم افراد پر مشتمل ٹیم کا مجموعہ ہے۔ ہم سب کا مشترکہ مقصد دُکھی انسانیت کی خدمت ہے جہاں جوش ہو، ولولہ ہو خدمت کا عزم ہو وہاں وسائل اور فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ہلالِ احمر انسانی خدمت کے متعدد نئے منصوبوں کا آغاز کررہی ہے۔ مقامی اور عالمی تنظیموں سے ہمارے رابطے ہیں، انہوں نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ ہم نیا اور محفوظ پاکستان بنائیں گے۔ابرار الحق نے کہا آزاد کشمیر کے چار اضلاع کیلئے جاری منصوبہ رول ماڈل ثابت ہوگا۔ اِس ورکشاپ میں 50 کے قریب افراد شامل تھے۔چیئرمین ہلالِ احمر ابرار الحق نے تمام شرکاء کو سرٹیفیکٹ بھی دئیے اور تربیتی ورکشاپ کے ٹرینرز کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ اِس تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر آپریشن عبیداللہ، ایڈوائزرV2Rپروگرام شاہد کاظمی، پروگرام منیجر زبیر خان سمیت ہلالِ احمر کے افسران اور رضاکار موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.