Live Updates

پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،اعجاز چوہدری

جمعہ 24 جنوری 2020 17:36

لاہور۔24 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں چیک تقسیم کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری تھے۔ تقریب میں بیت المال پاکستان کی طرف سے کرسمس فنڈ کے چیک مستحق افراد میں تقسیم کئے گئے ۔تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مستحق افراد کی بڑی تعداد میں شرکت۔

حلقہ این اے 133 کے مستحق افراد میں چیک تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

ممبر بیت المال پنجاب محمد فرخ زبیر، رانا اختر حسین ،علی رضا نقوی، ملک فضل حسین ، عمران نیازی، ندیم شاکر،آصف بھٹی، اسلم کامی ، عرفان عباسی اور دیگر کی شرکت کی ۔ اعجاز چوہدری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فنڈز کی فراہمی پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عون عباس پپی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ غریب افراد کو سہولتیں فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات