کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے جس کو یقینی بنا رہے ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

جمعہ جنوری 18:14

کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے جس کو یقینی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے جس کو یقینی بنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے آج ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے شرکاء سے ان کی شکایات سننے کے بعد کیا۔اس موقع پر پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سائلین نے ڈی پی او کو شکایات پیش کیں جس پر انہوں نے متعلقہ افسران کو قانون اور میرٹ کے مطابق حل کرنے کے احکامات جاری کیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہاکہ جن لوگوں کے مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں وہ انصاف وہاں سے حاصل کریں جبکہ معمولی جھگڑوں کے لیے علاقے کے معززین کی خدمات لی جائیں تا کہ وہ آپس میں آپ کی صلح کروا سکیں۔انہوں نے کہاکہ آپ سب نے پولیس کا معاون بن کر علاقہ سے برائی کا خاتمہ کرنا ہے جس کے لیے پولیس ہمہ وقت حاضر ہے۔اگر کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی پولیس ملازم زیادتی کرے یا بدتمیزی سے پیش آئے تو آپ براہ راست مجھے بتائیں انشاء اللہ اس کے خلاف محکمانہ انکوائری ہوگی۔

متعلقہ عنوان :