سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپین شپ کا افتتاح

جمعہ 24 جنوری 2020 18:38

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپین شپ کا افتتاح
ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے ہاکی سٹیڈیم ہائوسنگ کالونی میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپین شپ کا افتتاح کیا،ٹورنامنٹ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نامور ہاکی کلبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا ،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت،تعلیم و کھیلوں کی ترویج اورسہولیات کی فراہمی کے لئے گراں قدرفنڈزاورمواقع فراہم کررہی ہے تاکہ ایک صحت مندمعاشرہ تشکیل پاسکے ، انہوں نے کہا کہ کھیلیں انسانی جسم کو چاک و چوبند اور توانا رکھتی ہیں ،کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران پڑھ جاتے ہیں اور صحت مند معاشرہ کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سمیت نامور کھلاڑی اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی، ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے کہا کہ ہاکی سمیت ہم ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دیگر کھیلوں کا بھی انعقاد کر وائیںگے ۔