نوازشریف کو اگلے ہفتے ہسپتال میں باقاعدہ داخل کروا دیا جائے گا
انجیوگرام کے ذریعے دل کی بند شریانوں کا جائزہ لیا جائے گا، بائی پاس کے امکانات کو خارج امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نوازکی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 جنوری 2020 19:08
(جاری ہے)
بائی پاس کے امکانات کو خارج امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی مشروط اجازت اور میڈیکل رپورٹس پرسرکاری وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ، دوران سماعت کھانے کے ذکر پر سرکاری وکیل کی بات کا نواز شریف کے وکیل نے ترکی بہ ترکی جوابہ دیا جس پر فاضل عدالت نے دونوں کو عدالت میں سیاسی بیان بازی سے رو ک دیا۔
دوران سماعت حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ نواز شریف کب آرہے ہیں، وہ واپس آئیں گے یا وہیں بیٹھ کر سب چلائیں گے۔ حکومتی وکیل نے کہا کہ سابق وزیراعظم ہائیڈ پارک میں برگر کھاتے نظر آتے ہیں۔ نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ اگر نواز ریف برگر نہ کھائیں تو کیا روزے رکھ لیں۔نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے مزید بتایا کہ ہم نے سابق وزیراعظم کی صحت مکمل بحال نہیں ہوئی، سفارتخانے سے تصدیق شدہ رپورٹس حکومت اور عدالت میں جمع کروا چکے ہیں۔عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے اپنا جواب جمع کیوں نہیں کرایا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ انہیں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس نہیں ملیں۔عدالت نے سرکاری وکیل کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.