صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مالدیپ کے سبکدوش ہونے والے سفیرکی الوداعی ملاقات

جمعہ 24 جنوری 2020 21:15

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مالدیپ کے سبکدوش ہونے والے سفیرکی الوداعی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں مالدیپ کے سبکدوش ہونے والے سفیر احمد سلیم نے الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مالدیپ کے سبکدوش ہونے والے سفیر کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔