امیرجماعت اسلامی سنیٹرسراج الحق کی کال پر بلوچستان بھر میں مہنگائی بے روزگاری کے خلاف یوم احتجاج

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت لورالائی ،گوادر،نوشکی ،ژوب،نصیر آباد،جعفرآباد،خضدار ،حب ،بیلہ سمیت مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے حکومت الیکشن کے دوران قوم سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مہنگائی ،کرپشن ولوٹ مار کا خاتمہ کرے، مقررین کا خطاب

جمعہ 24 جنوری 2020 21:50

امیرجماعت اسلامی سنیٹرسراج الحق کی کال پر بلوچستان بھر میں مہنگائی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) جماعت اسلامی کے امیر سنیٹرسراج الحق کی کال پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت لورالائی ،گوادر،نوشکی ،ژوب،نصیر آباد،جعفرآباد،خضدار ،حب ،بیلہ سمیت مختلف مقامات پر بدترین مہنگائی ،بے روزگاری کے خلاف جلسے،مظاہرے،ریلیاں منعقدہوئے ۔احتجاجی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء بشیرا حمدماندائی ،مولانا عبدالکبیر شاکر،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی نے بدترین مہنگائی بے روزگاری پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے سفید پوش طبقے،کم آمدنی والے طبقے اور غرباء ومساکین کاجیناحرام کر دیاہے آٹا،چینی ،دالیں ،گھی سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بدترین اضافہ آئی ایم ایف کے ملازمین کے کہنے پر کیا جارہا ہے ڈالر کی اونچی پرواز،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے نے رہی سہی کسرپوری کردی ہوشرباء مہنگائی نے متوسط طبقے کو نان شبینہ کامحتاج بنادیا حکمران طبقے نے خود سادگی اختیارکی نہ قومی سطح پر اخراجات میں کمی کی نئے پاکستان میں تاحال صرف بدترین مہنگائی نظر آرہی ہے جبکہ بدعنوانی ختم کرنے کے دعوے بھی صرف دعوے وبے عمل اعلانات ہی رہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ میزان چوک پر امیر ضلع حافظ نورعلی کی قیادت میں منعقدہوا۔مظاہرے میں مہنگائی ،ناہل حکمرانوں ،آئی ایم ایف کے غلاموں کے خلاف نعرے لگائے گیے ۔مظاہرے سے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،امیر ضلع حافظ نورعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت الیکشن کے دوران قوم سے کیے گیے وعدوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مہنگائی ،کرپشن ولوٹ مار کا خاتمہ کریں غریب عوام کو ریلیف دیکر لوٹی ہوئی دولت برآمد کرکے لٹیروں سے سزادیں بدترین مہنگائی کی وجہ س غریبوں کا جینا مشکل روح اور جسم کا رشتہ برقراررکھنا مشکل ہوگیاہے ۔

موجودہ حکمرانوں نے برسراقتدار آنے سے قبل جو بلند وبانگ دعوے کیے اسی پر عمل درآمد کی ضرورت ہے اشیاء خوردونوش سمیت غریب عوام کیلئے گیس وبجلی کی قیمتوں میں خصوصی کمی کردیں موجودہ ودرحکومت میں صرف سفید پوش طبقہ،مساکین اور کم آمدنی والے لوگ ہی پریشان ہیں جبکہ لوٹ مارکرنے والے ابھی بھی لوٹ مار میں مصروف ہیں لٹیروں کو کوئی سزانہیں دی گئی۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں مظاہروں سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پرکم جبکہ پاکستان میں حکمرانوں کی عیاشیوں وشاہ خرچیوں کی وجہ سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کی نئی لہر آگئی ہے۔اشیاء خوردونوش کی قیمتیں غرباء ومساکین کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے ٹرانسپورٹرزورکشوں کے کرائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے دوسری جانب تاجر برادری ودکانداروں کے مہنگائی کی دوڑحکومتی اعلانات سے بھی بہت آگے اور ہائی سپیڈسے چل رہی ہے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے بھی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیکر غریب طبقے کو اشیاء خوردنوش میں خصوصی ریلیف دیں چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں حکومتی سطح پر سادگی اختیار کرتے ہوئے لوٹ مار کرنے والے ہر فرد وادارے کو کٹہرے میں لاکر فی الفور کھڑااحتساب کریں قومی دولت برآمد کرکے عوام کی حالت بہتر بنانے کیلئے خرچ کریں