جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کے کال پر مہنگائی کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاجی ریلی

جمعہ 24 جنوری 2020 21:52

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کے کال پر مہنگائی کے خلاف ڈیرہ ..
نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کے کال پر مہنگائی کے خلاف پورے پاکستان کی طرح ڈیرہ مراد جمالی میں بھی جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی اور نصیرآباد کے امیر خاوند بخش مینگل کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر سے نکل کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئے پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے سامنے جلسے شکل اختیار کی ریلی سماجی شخصیات،و شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر بشیر احمد ماندائی، نصیرآباد کے امیر خاوند بخش مینگل، جنرل سیکرٹری محمد اعظم منجھو،لیاقت چھکڑا،نیک محمد جمالی اور سماجی تاج محمد کھوسہ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کا وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ہر پلیٹ فارم پر عام کی حقوق کی پاسداری کی ہے آج حکومت کی نااہلی کی وجہ سے تمام خوردونوش ایشیاء قمیتموں میں دگنا اضافہ کیا گیا جس پر غریب عوام ایک وقت کی روٹی کیلئے محتاج ہو چکا ہے تبدیلی کی نعرے لگانے والوں نے عوام پر ظلم کے پہاڑ گرا رہے ہیں ہر روز بہ روز مہنگائی میں اضافے سے غریب عوام ذہنی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف روانہ کے بنیاد پر کام کر نے والوں کو ہفتوں تک کام نہیں ملتا وہی مہنگائی کے ہوشرابا اضافے نے ان کو ایک ایک نولے محتاج بنانا رہا ہے لیکن حکومت کی طرف سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ رکھا جارہا ہے اس کی پر روز مذمت کرتے ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کے مشکلات بڑھا رہا ہے حکومت غریبی نہیں بلکہ غریبوں کو ہٹانے پر تلہ ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 2020کو خوشحالی کا سال قرار دیا لیکن نیا سال خوشحال کا نہیں بلکہ غریب کیلئے خودکشی کا سال لگ رہا ہے انہوں نے کہا جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے کیسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گئی۔