شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے زیر اہتمام گریجویشن کے سالانہ امتحانات میں سنگین غلطیاں سامنے آگئیں

جمعہ 24 جنوری 2020 22:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے زیر اہتمام گریجویشن کے سالانہ امتحانات میں سنگین غلطیاں سامنے آگئیں، 27 جنوری کو شروع ہونے والے امتحانات کے لیے مکمل سلپ تاحال جاری نہ ہو سکیں، لاڑکانہ اور سکھر ڈویزن کے 80 کالیجز کے 70 ہزار طلبہ و طالبات میں سی25 فیصد امتحانی سلپ پہنچ سکیں، متعدد جاری سلپ میں سنگین غلطیاں طالبات کی سلپ پر طلبہ کے نام جب کے طلبہ کی سلپ پر طالبات کے نام پرنٹ کیے گئے ہیں، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے زیر اہتمام پیر کے روز سے امتحانات شروع ہوں گے ہفتہ اور اتوار کو تعطیل کے باعث سینکڑوں طلبہ و طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات میں سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں، اس حوالے سے کالیج اساتذہ کی تنظیم سپلا کے اجلاس میں اساتذہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نامکمل انتظامات سے امتحانات متاثر ہوں گے یونی ورسٹی غلطیاں دور کیے جائیں جبکہ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گریجوئیشن کے امتحانات 15 دن موخر کے لیے مؤخر کیے جائیں اور غلط پرنٹ کیے گئے سلپس کو درست کرکے دوبارہ متعلقہ کالجوں میں بھیجا جائے تاکہ ہزاروں طلبہ و طالبات امتحانات دے سکیں۔