احمد بیگ نے چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپین شپ کے دوسرے دن برتری حاصل کر لی

جمعہ 24 جنوری 2020 22:27

احمد بیگ نے چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپین شپ کے دوسرے دن برتری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) 39ویں چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپین شپ کے دوسرے روز کے اختتام پراحمد بیگ نے سب پر سبقت حاصل کر لی۔ عمدہ کھیل پیش کرتے ہو ئے انہوں نے دن کے اختتام پر137 اسکور(7 انڈر پار)کیا۔ جبکہ محمد منیر140اسکور(4انڈرپار)کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ محمد عالم142 اسکور( 2انڈر پار)کے ساتھ تیسرے اوردفاعی چیمپئین محمد شبیر اقبال 143 اسکور(1انڈرپار)کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

جونیئر پروفیشلنزکیٹییگری میں محمد انصاف نے 150گراس اسکور (6اوور پار)کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ جبکہ محمد ثاقب اور فیضان علی نے 155 (11اوورپار)کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن اوربلال خان 158(14اوور پار)کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ملک بھر کے نامور گالفرز کے ساتھ ساتھ خواتین بھی اس چیمپین شپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ اگرچہ خوشگوار موسم اور ٹھنڈی ہواکی وجہ سے کھیل کے لئے حالات مثالی ہیں لیکن پھر بھی گالفرز کو اس کورس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :