Live Updates

وزیراعظم پاکستان عمران خان مقدمہ کشمیر کوموثر انداز میںبیرونی دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں‘سید وارث علی گیلانی

جمعہ 24 جنوری 2020 22:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سید وارث علی گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان مقدمہ کشمیر کوموثر انداز میںبیرونی دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں انکی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر دنیا میں پذیرائی حاصل کررہا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میںوزیراعظم پاکستان عمران خان نے امریکی صدر کو اس بات پر قائل کرلیا کہ مسئلہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے اور اسکو حل کہئے بغیر ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے اور عمران خان کے اس جاندار موقف نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے پر مجبورکردیا ہے جو کہ ایک بڑا بریک تھرو ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر دوبار سلامتی کونسل میں زیر بحث آنا عمران خان کی بڑی کامیابی ہے کشمیری عوام عمران خان کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور کاوشوں پر انکو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بین الاقوامی فورمز پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے جو آواز اٹھائی ہے وہ قابل ستائش ہے ان شاء اللہ کشمیری عوام جلد آزادی کی منزل حاصل کر لیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسئلہ کشمیر پر دلچسپی پر آزاد کشمیر کے عوام تحریک انصاف کو مضبوط کرنے کے لئے جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیںگے۔5 فروری کو تمام پاکستانی قوم اپنے تمام باہمی ،سیاسی و سماجی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اندرون و بیرون ملک کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کرے۔اس دفعہ ہماری اسلئے بھی زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں 173 دنوں سے کرفیو نافذ ہے اور کشمیر عوام کو ایک بڑی جیل کی طرح ریاست میں قید کردیا گیا ہے۔

لہذا ایسے کڑے وقت میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ پوری پاکستانی قوم متحد ہو کر یکجہتی کا اظہار کرے۔ہم کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم انکے ساتھ ہیں اور انہیں تنہاء نہیں چھوڑیں گے ہم کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔پوری توجہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کومختلف فورمز پر اجاگر کرنے کے لئے مرکوز کی جائے گی۔ اندرون و بیرون ممالک مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھانے کے لئے ہر سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات