میڈیا انڈسٹری میں موجود مافیا لوگوں کو کام نہیں کرنے دیتا۔ہمیں مافیا کا مقابلہ کرنا ہو گا، اداکارہ میرا

دکھ ہوتا ہے جب میرے بارے میں بغیر تصدیق خبریں چلائی جاتی باجی فلم کو سب نے بہت پسند کیا۔ اسپتال نہیں بنا پائی کیونکہ لوگ مخلص نہیں ، پریس کانفرنس

جمعہ 24 جنوری 2020 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) میڈیا انڈسٹری میں موجود مافیا لوگوں کو کام نہیں کرنے دیتا۔ہمیں مافیا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انڈسٹری میں نئے لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستانی اداکارہ میرانے کراچی آرٹس کانسل کراچی میں منعقدہ پروگرام گپ شپ وِد میرا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر آرٹس کانسل احمد شاہ ، ڈاکٹر ہما میر اور پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدران بھی موجود تھے۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ دکھ ہوتا ہے جب میرے بارے میں بغیر تصدیق خبریں چلائی جاتی باجی فلم کو سب نے بہت پسند کیا۔ اسپتال نہیں بنا پائی کیونکہ لوگ مخلص نہیں مارکیٹنگ کی ایک اچھی ٹیم کی تلاش ہے جو اسپتال بنانے کے پراجیکٹ میں ساتھ کام اپنے پراڈکشن ہاؤس سے نئی فلم پروڈیوس کرنے جا رہی ہوں۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ انور مقصود کا ساتھ کام کرنے کی بہت خواہش ہے۔

اس موقع پر آرٹس کانسل کراچی کے صدر احمد شا کا کہنا تھا کہ آرٹس کانسل کے لیے خوشی کی بات ہے کہ اداکارہ میرا کراچی آئیں۔میرا ایک اچھی اداکار ہیں۔کراچی ہر آنے والے کو کھلے دل سے ویلکم کرتا ہے۔ احمد شاہ نے مزید کہا مستقبل میں اگر میرا اپنے پروڈکشن ہائوس کے لیے آرٹس کانسل کی سپورٹ چاہتی ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کانسل ہر فنکار کے لیے اوپن پلیٹ فارم ہے۔