خطرناک کرونا وائرس پاکستان پہنچ گیا

ملتان میں چینی شخص کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 25 جنوری 2020 11:03

خطرناک کرونا وائرس پاکستان پہنچ گیا
ملتان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25جنوری2020ء) خطرناک کرونا وائرس پاکستان بھی پہنچ گیا۔ملتان میں ایک چینی شخص کو کرونا وائرس ہونے کے شک کی بنیاد پر نشتر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس کا معائنہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی باشندہ کچھ دن قبل ہی چین سے واپس آیا ہے اور ملتان میں انڈسٹریل ایریا میں کسی پراجیکٹب پر کام کر رہا تھا۔

چینی باشندے میں وائرس کی نشاندہی ہونے کے فوراََ بعد ہی اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے اکیلے ایک وارڈ میں رکھا گیا ہے تا کہ یہ بیماری زیادہ لوگوں تک منتقل نہ ہو سکے۔واضح رہے کہ کروانا وائرس نے اس سے قبل چین میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔تازہ ترین تفصیلات کے مطابق ابھی تک41 لوگ کرونا وائرس کی وجہ سے جان بحق ہو چکے ہیں جبکہ 830 مزید مریض بھرتی کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کی جانب سے مزید 1072 لوگوں کا معائنہ جاری ہے۔گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی جس میں ایک پاکستانی نوجوان کی جانب سے حکومت سے درخواست کی جارہی تھی کہ وہاں مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں ،ان کے بچے اور گھر والوں کو اس بیماری سے خطر ہ ہیں۔نوجوان نے حکومت سے امداد کی درخواست کی تھی۔یادرہے کہ کچھ دن پہلے محکمہ صحت حکومت پاکستان کی جانب سے بھی کرونا وائرس سے بچنے کے لئے ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد شہریوں کو احتیاط کرنے کا کہا گیا تھا کیونکہ اس وایارس کے پاکستان آنے کا بھی خطرہ تھا۔

آج ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستان کے شہر ملتان میں ایک شہری میں کرونا وائرس کی پہچان ہو گئی ہے جس پر اسے فوری نشتر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریض کو ایک الگ وارڈ میں رکھا گیا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگوں کو ا س بیماری سے دور رکھا جائے۔ جس شخص میں یہ وائرس پایا گیا ہے وہ ایک چینی باشندہ ہے جو کہ کچھ دن قبل چین سے پاکستان آیا تھا۔