فیصل آباد، کاٹن فیکٹری میں آتسشزدگی،ایک مزدور جاں بحق

ہفتہ 25 جنوری 2020 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) فیصل آباد سمال انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق فیصل آباد سمال انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع کاٹن فیکٹری کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک مزدورجھلس کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیوکی ٹیموں اور فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئیکئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :