Live Updates

عثمان بزدارعمران خان کی حمایت کھو چکے

وزیراعظم پارٹی کی اندرونی لڑائی کے ڈر سے وزیراعلیٰ تبدیل نہیں کر رہے ۔ سینئر تجزیہ کار مظہر عباس

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 25 جنوری 2020 11:11

عثمان بزدارعمران خان کی حمایت کھو چکے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25 جنوری2020ء) عثمان بزدار وزیراعظم کی حمایت کھو چکے ہیں۔ مگر پھر بھی جلد تبدیل نہیں کئے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار وزیراعظم کی حمایت کھو چکے ہیں۔مگر پھر بھی جلد تبدیل نہیں کئے جائیں گے ۔ سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پارٹی کی اندرونی لڑائی کے ڈر سے وزیراعلیٰ تبدیل نہیں کر رہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم پنجاب چیف سیکریٹری لانے فیصلہ کیا۔ تاہم پتہ چلا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیکریٹری کو کنٹرول کرنے کیلئے خود ہی20 ایم پی ایز کا گروپ بنا لیا۔اگر عثمان بزدار کے فاروڈ بلاک بنانے کی باتیں سچ ہوئیں تو عمران خان خو د بھی بزدار کو پسند نہیں کریں گے۔ تاہم واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی گروپ بندی پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض گروپ کے سینئیر رکن سردار شہاب کا کہنا تھا کہ ہم عثمان بزدار کی ٹیم نہیں بلکہ ہم عمران خان کی ٹیم ہیں۔

(جاری ہے)

ناراض گروپ کے سینئیر رہنما سردار شہباب کا کہنا تھا کہ میڈیا کا یہ کہنا غلط ہے کہ ہمارا گروپ عثمان بزدار نے بنوایا ہے۔ ہم آج پہلے اپنی پھر وزیراعلیٰ کے ساتھ میٹنگ ہے۔ ملاقات کے بعد بتائیں گے کہ ہمارے کیا مطالبات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عثمان بزدار کی نہیں بلکہ عمران خان کی ٹیم ہیں۔ سردار شہباب نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کی تبدیلی ہوتی ہے تو ہم وزیراعظم عمران خان کے حکم کی تعمیل کریں گے۔ وزیراعظم پنجاب کے لیے جس کو بھی نامزد کریں گے ہمیں قبول ہو گا۔ جب کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حامی گروپ میں شامل تحریک انصاف کے رکن اسمبلی غضنفر عباس چھینہ نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔ غضنفر عباس چھینہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فنڈز فراہم کیے جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات