آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 25 جنوری 2020 11:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع آبر آلودرہنے کی ساتھ ساتھ چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہا تاہم کوئٹہ ، قلات، دالبندین، زیارت، چمن،کالام، میرکھنی، چترال،بھکر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی، کالام، سکردو، استور، بگروٹ اور گوپیس میں ہلکی برفباری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقے کالام میں 04 ، میرکھنی میں 03، گلگت بلتستان، بگروٹ میں 03ملی میٹر اور سمنگلی، قلات میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردومیں منفی 20، استور میں منفی 12 اور راولا کوٹ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔