ترکی میں زلزلے کے جھٹکے، وزیراعظم عمران خان کا اظہاریکجہتی

مشکل وقت میں ترک قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑیں ہیں، عمران خان

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 25 جنوری 2020 11:34

ترکی میں زلزلے کے جھٹکے، وزیراعظم عمران خان کا اظہاریکجہتی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25جنوری2020ء)   وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ترکی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں پر اظہار یکجہتی کی گئی۔عمران خان کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ مشکل وقت میں ہم ترک قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑیں ہیں۔متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کیا ہے کہ ہمیں اس تباہی کا افسوس ہے اورہماری نیک تمنائیں ترک قیادت کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی میں 7 شدت کا زلزلے آیا ہے، زلزلہ ترکی کے مشرقی علاقے میں آیا، متعدد عمارتیں گرنے اور ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ ترک خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقے خوفناک زلزلے سے لرز گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ترکی کے مشرقی علاقوں میں جمعہ کی شب کو تقریباً 7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے باعث متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

آخری اطلاعات تک زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں متعدد عمارتیں گر گئی ہیں جبکہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے بعد متاثرہ علاقوں کا رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ زلزلہ صرف ترکی نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں بھی محسوس کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے، اسرائیل، عمان، شام، اردن، لبنان اور دیگر میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کو حالیہ کچھ عرصے کے دوران اس خطے میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہاں واضح رہے ایشیا کا خطہ گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل شدید زلزلوں کی زد میں ہے۔ پاکستان بھی مسلسل زلزلوں کے باعث متاثر ہو رہا ہے۔ جبکہ سال 2020 کے آغاز میں ماہرین نے پیشن گوئی کی تھی کہ رواں سال دنیا کے مختلف خطوں میں تباہ کن زلزلے آنے کا خدشہ ہے۔ ایسی موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اظہاری یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا کہ متاثرین کے نقصان ہر افسوس ہے اور ہم اس مشکل کی گھڑی میں ترک قیادت اورعوام کےساتھ ہیں۔