کرونا وائرس کی یورپ آمد،، فرانس پہلا متاثرملک

پیرس کی وزارت صحت نے اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے متاثرہ افرادکو الگ کردیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 11:58

کرونا وائرس کی یورپ آمد،، فرانس پہلا متاثرملک
برسلز/پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) کرونا وائرس یورپ تک پہنچ گیا ہے جہاں فرانس اس کا پہلا شکا بنا ہے۔ چین سے پھیلنے والے اس خطرناک وائرس نے پوری دنیا میں بھونچال پیدا کردیا ہے اور عالمی ادارے اس کی روک تھام کے لیے حرکت میں آگئے ہیں۔ کسی یورپی ملک میں اس وائرس کے پہنچنے کا فرانس میں پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرے مریض کی تشخیص کی گئی ہے۔

یہ وائرس چینی شہر ووہان میں سامنے آیا اور اس کے بعد تیزی کے ساتھ دنیا کے دوسرے ممالک تک پھیل گیا ہے۔تینوں افراد چین میں مقیم تھے۔ انھیں جنوب مغربی فرانس کے علاقے بورڈو منتقل کیا گیا ہے۔پیرس نے اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے انہیں الگ کردیا گیا ہے۔اس سے قبل فرانسیسی وزیر صحت انیلس بزن نے پریس کانفرنس میں کورونا کے پہلے دو کیسز کی تصدیق کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس پہلا یورپی ملک ہے جس میں یہ وائرس پہنچا ہے۔