عراق کے شہر بصرہ میں احتجاج کو پرامن رکھنے کے لیے فوج سڑکوں پرآگئی

فوج کومظاہرین کو تحفظ دینے ، تخریب کاروں کو مظاہرین کی صفوں میں گھسنے سے روکنے کے احکامات دیے ہیں،جنرل قاسم

ہفتہ 25 جنوری 2020 12:01

عراق کے شہر بصرہ میں احتجاج کو پرامن رکھنے کے لیے فوج سڑکوں پرآگئی
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) عراق کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف جاری احتجاج کے دوران بصرہ شہرمیں حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے فوج کو سڑکوں پرآنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بصرہ کے آپریشنز کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قاسم نزال نے مسلح افواج کو سڑک پر نکلنے اور پرتشدد مظاہرے روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنھبالنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

بصرہ میں عسکری کمانڈ نے مسلح افواج کو سڑکوں پر اترنے، پرامن مظاہرین کو تحفظ دینے اور تخریب کاروں کو مظاہرین کی صفوں میں گھسنے سے روکنے کے احکامات دیے ہیں۔بصرہ کی عسکری قیادت نے عوامی رابطہ کمیٹیوں سے ملاقاتوں کے دوران احتجاج کے لیے مخصوص مقامات کے باہر مظاہرے نہ کرنے پر زور دیا ۔ مظاہرے کے آغاز کے پہلے دن سے ہی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کی حفاظت کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔

متعلقہ عنوان :