پوچیف اسٹروم میں بارش نے قومی انڈر 19 باوٴلرز کی محنت پر پانی پھیر دیا

بنگلہ دیش کے خلاف میچ بارش کی نظر ہونے کے باعث پاکستان گروپ سی میں ٹاپ نہ کرسکا

ہفتہ 25 جنوری 2020 11:50

پوچیف اسٹروم میں بارش نے قومی انڈر 19 باوٴلرز کی محنت پر پانی پھیر دیا
پوچیف اسٹروم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2020ء) پوچیف اسٹروم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کا اہم گروپ میچ، بارش کی نظر ہوگیا۔میچ میں پہلے باوٴلنگ کرتے ہوئے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ باوٴلرز نے شاندار کھیل کا مظاہر کیا۔
تاخیر سے شروع ہونے والے میچ کو 37 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا کہ قومی انڈر 19 ٹیم نے پہلے باوٴلنگ کرتے ہوئے 25 اوور ز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر106 رنز بنائیتو بارش کے باعث میچ بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔


پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باوٴلر عامر خان نے 30 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔آلراوٴنڈر عباس آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی قومی انڈر 19 ٹیم گروپ سی میں دوسرے نمبر پر رہنے کے باعث سپر لیگ کوارٹرفائنل میں 31 جنوری کو افغانستان کے مدمقابل آئے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بینونی میں ہوگا۔


بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم، بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر رہی۔
شیڈول:
31جنوری 2020: پاکستان بمقابلہ افغانستان
9فروری 2020: فائنل
اسکواڈ(یکم ستمبر 2000 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا تھا):
اوپنرز: عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان)۔
مڈل آرڈرز: محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور)۔


وکٹ کیپر: روحیل نذیر(کپتان)۔
آلراوٴنڈرز: عباس آفریدی( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (لاہور)۔
اسپنرز: عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)۔
فاسٹ باوٴلرز: عامر خان (پشاور)، محمد وسیم جونیئر (شمالی وزیرستان) اور طاہر حسین (ملتان)۔
ٹیم منیجمنٹ:
اعجاز احمد ( ہیڈ کوچ کم منیجر)، راوٴ افتخار انجم (باوٴلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی( اینالسٹ) ،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انوری(سیکورٹی منیجر)۔