Live Updates

9 بجے سے پہلے انصار عباسی کو نکالیں ورنہ جیو بند ہو جائے گا

کرپشن سے متعلق رپورٹ دینے پر وزیراعظم عمران خان نے مجھے جیو سے نکالنے کا مطالبہ کیا ۔سینئر تجزیہ کار انصار عباسی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 25 جنوری 2020 11:54

9 بجے سے پہلے انصار عباسی کو نکالیں ورنہ جیو بند ہو جائے گا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 25 جنوری 2020 ) وزیراعظم عمران خان نے تجزیہ کار انصاف عباسی کو نہ نکالنے پرجیو بند کرنے کا کہا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2019میں کرپشن سے متعلق رپورٹ دینے پر وزیراعظم عمران خان نے ایران کے دورہ کے دوران فون کیا اور کہا کہ انصار عباسی کو رات 9 بجے تک جیو سے نکال دیں ورنہ جیو بند ہو جائے گا۔

انصار عباسی نے مزید کہا کہ میں نے رپورٹ یہ دی تھی کہ 2019 میں کرپشن 2018 سے زیادہ ہے۔ جس میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو کرپشن کے حوالے سے زیاد ہ تنزلی دے سکتی ہے۔
واضح رہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے تحریک انصاف کی حکومت کو مسلم لیگ ن سے زیادہ کرپٹ قرار دیدیا تھا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2019 اور 2018 کا موازنہ کرتے ہوئے رپورٹ جاری کی جس کے بعد تحریک انصاف کو مسلم لیگ سے زیادہ کرپٹ قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پاکستان 117 رینک تک پہنچا تاہم تحریک انصاف کی حکومت میں اس رینک میں 3 درجے تنزلی آئی۔ تحریک انصاف کی حکومت کے آنے کے بعدپاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہو ا۔
  امریکا کا سکور 2‘برطانیہ ‘ فرانس کا 4 ‘کینیڈا کا انسداد بدعنوانی سکور4 درجہ کم ہو گیا۔سکور کے حوالے سے پاکستان 33 سے 32 ویں نمبر پر آگیا ۔ پاکستان میں موجودہ نیب چیئرمین کی کارکردگی کے باعث بہتری ہوئی۔ نیب نے بدعنوان عناصر سے 153ارب روپے نکلوائے۔ 2019 میں پہلا نمبر حاصل کرنے والے ڈنمارک کا سکور ایک پوائنٹ کم ہو کر 87 رہا۔ صومایہ سب سے کرپٹ ترین ملک رہا جس کا نمر 180 رہا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات