Live Updates

تحریک انصاف کے حامی اینکرپرسن حکومت کے خلاف بول پڑے

ٹرانسپیرانسی انٹرنیشنل کی رپورٹ غلط نہیں ہے ‘ پنجاب میں کرپشن بڑھی ہے ۔سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 25 جنوری 2020 12:21

تحریک انصاف کے حامی اینکرپرسن حکومت کے خلاف بول پڑے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 25 جنوری 2020 ء) سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مان لینی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ٹراسپیرنسی انٹر نیشنل رپورٹ غلط نہیں ہے ۔ہمیں مان لینا چاہئے کہ کرپشن پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ہمیشہ تحریک انصاف کے حق میں بولنے والے مبشر لقمان بھی حکومت پر پھٹ پڑے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹراسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ کو ہم غلط مان بھی لیں تو دنیا غلط نہیں مانے گی۔ امریکہ ‘جاپان سمیت دیگر ترقی یافتہ ملکوں نے کرپشن بڑھنے کا ٹراسپیرنسی انٹر نیشنل کا دعویٰ مان لیا ہے۔ ہمیں بھی مان لینا چاہیے۔ مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تین ٹیموں کو ناکامی کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

پہلی میڈیا ٹیم ، دوسری لیگل ٹیم اور تیسری معاشی ٹیم ہے۔

مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف کا سپورٹر اور ووٹر رہا ہوں ، مگر میرے گھر کے ملازم پوچھتے ہیں کہ گیس سمیت تمام چیزیں مہنگی ہو گئی ہیں ہم گھر کیسے چلائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خسارے کم ہو یا نہ ہو عوام کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم مہنگا ئی سے عوام کو فرق پڑتا ہے۔ سینئر تجزیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ٹیم کو میڈیا اور اپوزیشن کے ساتھ ڈائیلاگ جاری رکھنے چاہیں۔

مبشر لقمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران یہ دعویٰ بھی کیا کہ کرپشن پنجاب میں بڑھی ہے۔
واضح رہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے تحریک انصاف کی حکومت کو مسلم لیگ ن سے زیادہ کرپٹ قرار دیدیا تھا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2019 اور 2018 کا موازنہ کرتے ہوئے رپورٹ جاری کی جس کے بعد تحریک انصاف کو مسلم لیگ سے زیادہ کرپٹ قرار دے دیا ۔ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پاکستان 117 رینک تک پہنچا تاہم تحریک انصاف کی حکومت میں اس رینک میں 3 درجے تنزلی آئی۔ تحریک انصاف کی حکومت کے آنے کے بعدپاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہو ا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات