چین، امریکہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر متفق

بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں چین ،امریکہ،آسٹریلیا اور جاپان سمیت دیگر ممالک نے پاکستان کے خلاف منفی رائے دینے سے انکار کر دیا

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 25 جنوری 2020 12:27

چین، امریکہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر متفق
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25جنوری 2020ء) چین اور امریکہ کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کر اکتفا کر لیا گیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں چین ،امریکہ،آسٹریلیا اور جاپان سمیت دیگر ممالک نے پاکستان کے خلاف منفی رائے دینے سے انکار کر دیاہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی وفد اور ایف اے ٹی ایف حکام کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی تھی جس میں پاکستان کی جانب سے دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے اقداما ت کی ایک رپورٹ پیش کی گئی۔پاکستانی وفد کی جانب سے بتایا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ٹیرر فنانسنگ کیسز میں ملک بھر سے1104 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ٹیررفنانسنگ کیسز کی ریجسٹریشن میں 451 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گرفتاریوں کی شرح میں بھی 671 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔پیش کردہ رپورٹ کے مطابق ان کیسز میں 1104 لوگوں کو گرفتار کیا گیا جس میں سے 193 افراد کو پھانسی کی سزا ئیں سنا دی گئی ہیں۔پاکستان کی جانب سے اطمیان بخش پیش کردہ رپورٹ کے بعد بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں چین ،امریکہ،آسٹریلیا اور جاپان سمیت دیگر ممالک نے پاکستان کے خلاف منفی رائے دینے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔چین اور امریکہ کی جانب سے بھی یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو یہ خوشخبری دی جائے گی اور اسے گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔