قصور، پاکستان زرعی خودکفالت کے ساتھ مشرق وسطیٰ کو زرعی اجناس بھی برآمدکرسکتا ہے، محکمہ زراعت

ہفتہ 25 جنوری 2020 12:51

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاکہ زرخیز زمینوں اور موافق موسموں کے باعث پاکستان زرعی خودکفالت کیساتھ مشرق وسطیٰ کو زرعی اجناس بھی برآمدکرسکتا ہے جبکہ ملکی ضروریات کو پورا اور درآمد پر خرچ ہونیوالا کثیرزرمبادلہ بچانے کیلئے کسانوں کو سبزیوں اور دالوں کی پیداوار پرخصوصی توجہ بھی دینی ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زراعت کے شعبہ میں ہونیوالی تحقیق کے فوائد عام کسانوں تک پہنچانے ہونگے تاکہ وہ ملک کی غذائی ضروریات کو باآسانی پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی 60سی70فیصدآبادی بالواسطہ یا بلاواسطہ زراعت سے منسلک ہے لہذاملکی ترقی اور خوشحالی زرعی شعبے کی ترقی سے وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :