قصور،کاشتکار31جنوری تک آلوکی فصل کاشت کرلیں، محکمہ زراعت

ہفتہ 25 جنوری 2020 12:52

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) ایسے تمام کاشتکارجو آلوکی فصل کاشت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ موسمی حالات اور سبزیوں کی کاشت کے ربیع شیڈول کے مطابق 31جنوری تک آلوکی فصل کاشت کرلیں تاکہ بروقت فصل کی کاشت سے صحتمند ‘معیاری اور بھرپور پیداوارکا حصول یقینی ہوسکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے نہری علاقوں میں مکئی کی کاشت کیلئے مختلف ہائبرڈ اقسام کی بھی منظوری دی جاچکی ہے لہذا15جنوری سے فروری کے آخرتک مکئی کی فصل کاشت کرکے فی من بہترین پیداوار حاصل کرنے کے علاوہ بھرپورمنافع بھی حاصل کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ نہری علاقوں میں سی 919‘ سی 922‘سی707‘ سی 2115‘سی 9041‘ پی 3163‘ پی3203اور غوری اقسام وغیرہ کاشت کرکے فی ایکڑ 60سے 80من فی ایکڑ پیداوارکاحصول ممکن بنایا جاسکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ فصلات پنجاب کے میدانی علاقوں کے نہری علاقوں میں بھی بہاریہ فصل کیلئے انتہائی موزوںہے‘مزیدمعلومات کے لئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :