اٹک ، وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے تمام مسائل حل کر نے کے لیے کو شاں ہیں، آسیہ گل

ہفتہ 25 جنوری 2020 12:56

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) ڈائر یکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب آسیہ گل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور ان کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شر وع ہوجائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کاا ظہار ڈی سی آفس اٹک میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اور کلین اینڈ گر ین اٹک کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ،ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نجیب اسلم ،ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ جاوید اقبال بھٹی،ضلع بھر کے چیف افسران اور دیگر متعلقہ افراد نے شر کت کی۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ جاوید اقبال بھٹی نے ڈائر یکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کو ضلع اٹک میں محکمے کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی ۔

(جاری ہے)

بر یفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام تمام امور خوش اسلوبی سے رواں ہیں، بعض جگہوں پر سٹاف یا فنڈز کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ۔

ڈی جی ایل جی نے تمام مشکلات کے جلد حل کی یقین دہانی کر وائی ۔آسیہ گل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے تمام مسائل اپنی ٹیم کے ذریعے حل کر نے کے لیے کو شاں ہیں اور اس ضمن میں بھر پور کاوشیں جاری ہیں۔انہوں نے محکمے کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض بخوبی سر انجام دیںتاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جاسکے۔اجلاس میں ضلع بھر کے چیف افسران کی کار کر دگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور ڈی جی ایل جی نے اس پر اطمینان کا اظہارکیا۔

بعد ازاں ضلع اٹک میںجاری کلین اینڈ گر ین مہم کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر بر یفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا کہ ضلع میں کلین اینڈ گر ین مہم کا آغاز یکم جنوری سے کر دیا گیاجس کے تحت شجر کاری ،صفائی، خوب صورتی اور انسداد تجاوزات مہم پر کام بھر پور طر یقے سے جاری ہے۔اس اہم مہم میں تمام سٹیک ہولڈرزاپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ڈی سی اٹک نے ڈی جی ایل جی کو کلین اینڈ گر ین مہم کے تحت ہر تحصیل میں جاری کاموں پر تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس اہم مہم میں انہیں عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہے۔ اجلاس کے اختتام پر ڈی جی ایل جی آسیہ گل نے ڈی سی اٹک کے ہمراہ لیا قت علی خان ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا۔