صدر آزاد کشمیر نے بھارتی آرمی چیف کو حملے کا چیلنج کر دیا

میں چیلنج کرتا ہوں کہ بھارتی فوج آئے اور پاکستان پر حملہ کرے، تاریخ مت بھولیں ،پاکستانی فوج مقابلے کے لئے تیار ہے،بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا،سردار مسعود خان

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 25 جنوری 2020 12:44

صدر آزاد کشمیر نے بھارتی آرمی چیف کو حملے کا چیلنج کر دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25جنوری2020ء) صدر آزادکشمیر نے بھارتی آرمی چیف کو پاکستان پر حملے کے لئے چیلنج کر دیا۔سردار مسعور خان کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ بھارتی فوج آئے اور پاکستان پر حملہ کرے، تاریخ مت بھولیں ،پاکستانی فوج مقابلے کے لئے تیار ہے،بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔اس سے قبل 11 جنوری کو بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اگر پارلیمنٹ ہمیں اجازت دے گی تو ہم آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کو تیار ہیں ،ہمارے پا س منصوبے تیار ہیں۔

اسی پر بیان دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ میں بھارتی آرمی چیف کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ حملہ کریں، ان کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ مسئلہ کشمیر حل کروانا چاہتا ہے اور ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کو روکنا ہو گا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر جہنم بنا ہوا ہے، نوجوانوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے ،لوگوں کو بجلی کے جھٹکے لگائے جا رہے ہیں، بچے بچے کے ماتھے پر دشمن کا لیبل لگا دیا گیا ہے۔چین کی تعریف کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ چین کا شکریہ ادا چاہوں کا جس کی وجہ سے یہ مسئلہ اقوام متحدہ کے فلور تک پہنچا اور اس پر بات ہوئی۔لیکن ا قوام متحدہ کی جانب سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے جو کہ افسوس ناک ہے۔بھارتی آرمی چیف کے بیان پر بات کرتے ہوئے انہیں چیلنج کیا گیا ہے کہ بھارتی فوج آئے اور پاکستان پر حملہ کرے،لیکن تاریخ کو مت بھولے، پاکستانی فوج مقابلے کے لئے تیار ہے،بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔