ن لیگی رہنما آٹے کے بحران پر ویڈیو بنانے پر مذاق کا نشانہ بن گئیں

عظمیٰ بخاری ایک دُکاندار سے آٹے کا پُوچھ رہی تھیں تو دُکاندار کا کہنا تھا کہ آٹا نہیں مِل رہا، مگر اس کے عین پچھلی جانب آٹے کے تھیلوں کے ڈھیر نے سوشل میڈیا صارفین کو چٹکلے بنانے کا موقع فراہم کر دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 25 جنوری 2020 13:03

ن لیگی رہنما آٹے کے بحران پر ویڈیو بنانے پر مذاق کا نشانہ بن گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2020ء) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کو پنجاب میں آٹے کی عدم دستیابی کے حوالے سے ویڈیو پوسٹ کرنا بہت مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو میں عظمیٰ بخاری ایک جنرل اسٹور پر کھڑی دُکاندار سے سوال کرتی ہیں تو دُکاندار بڑی مسکین سی شکل بنا کر جواب دیتا ہے کہ 20، 20 دِن آٹا نہیں آتا۔

جس پر عظمیٰ بخاری جواب میں کہتیں اچھاآٹا نہیں آتا۔ مگر حکومت تو کہتی ہے کہ آٹا ہے ہی بڑا۔ جس پر دُکاندار اُن سے کہتا ہے کہ پتا نہیں کہاں پر ہے۔ اس کے بعد دُکاندار مزید بھی کوئی بات کر تا ہے۔ تاہم ویڈیو لگانے والے نے اس پرپاکستان کے ہر دلعزیز پٹھان بچے احمد شاہ کا مشہورِ زمانہ فقرہ ”پیچھے تو دیکھو“ لگا دیا۔

(جاری ہے)

کیونکہ دُکاندار کے پچھلی جانب چند فٹ کے فاصلے پر ہی آٹے کے اُوپر تلے لگے تھیلوں کا ڈھیر دکھائی دے رہا ہے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے عظمیٰ بخاری کو خوب تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ لگتا ہے دُکاندار بھی عظمیٰ بخاری کا ہی کوئی گارڈ ہو گا۔ جسے آٹے کا بحران دکھانے کے لیے خصوصی طور پر ایکٹنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ تاہم عین پچھلی جانب نظر آنے والے آٹے کے تھیلوں نے آٹے کی عدم دستیابی کا پول کھول کر رکھ دیا۔

ایک خاتون کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں یہ آٹا ہی ہو، چینی بھی تو ہو سکتی ہے۔ ایک اور خاتون صارف شمیم ناز نے کہا کہ پلان کر کے ویڈیو بنوائی۔ پھر بھی غلطی پکڑی گئی۔ مجھے تو یہ دکان والا بھی اسکا گارڈ لگتا ہے ۔ مسز اشرف نے کہا کہ ن لیگ جب بھی جھوٹ بولتی ہے، وہ ان کے گلے پڑ جاتا ہے۔ سر عام جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے کہنے پر محکمہ فوڈنے میرے گھر کے باہر آٹے کے تھیلے رکھے۔

نالائقوں غریب عوام آٹا مانگ رہی ہے ان کوآٹا دو۔ محکمہ فوڈ نے میرے گھر کے باہر تماشا لگاکر اوچھی حرکت کی ہے۔بزدار حکومت کو ان کی نالائقی اور نا اہلی کا آئینہ دیکھانے پر ہوش آتی ہے۔حکومتی وزراء اپنی ناکامیوں کا ملبہ کب تک سابقہ حکومتوں پر ڈالتے رہیں گے۔عوام جعلی انقلابی لیڈروں کی اصلیت جان چکی ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا محکمہ فوڈ کے اہلکاروں نے ان کے گھر کی گھنٹی بجاکر کہا میڈم آٹا لے لیں۔

محکمہ فوڈ پنجاب کے اہلکاروں نے آٹے کے 30،40تھیلے عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر رکھ دیے۔میں نے کل ایک ٹاک شو میں کہا تھا ماڈل ٹاؤن میں بھی آٹا نہیں مل رہا۔اس لیے پنجاب حکومت کے کہنے پر میرے گھر کے باہر تماشا کیا گیا ہے۔اگر ہم نے ہی اس نا اہل حکومت کو بتانا ہے کہ پنجاب میں آٹا کہاں کہاں نہیں مل رہا تو یہ استعفے دیں اور گھر چلے جائیں۔میں نے کنٹرولر فوڈ کو کہا میرے گھر کے باہر تماشا کیوں کررہے ہیں۔تو کنٹرولر فوڈ نے کہا یہ جو باقی لوگ خرید رہے ہیں یہ ٹرک ان کیلئے ہے ہم ہٹوالیتے ہیں۔میں نے کہا اس ٹرک کو وہاں لے کر جائیں جہاں عام لوگوں کو آٹا نہیں مل رہا۔