بھارت کیخلاف میچزنیوٹرل وینیوپرہونگے،: وسیم خان

میزبانی ہم ہی کریں گے، یہ ایشین کرکٹ کونسل کاایونٹ ہے،اس میں اکیلا کوئی ملک ایسا فیصلہ نہیں کرسکتا،سی ای او کرکٹ بورڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 25 جنوری 2020 13:09

بھارت کیخلاف میچزنیوٹرل وینیوپرہونگے،: وسیم خان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2020ء ) پی سی بی نے ایشیا کپ میں بھارت کے ساتھ میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کا ذہن بنالیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہےکہ بنگلا دیش کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی،مارچ میں جنوبی افریقہ بھی پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی اپنی جانب سے آئی سی سی کے 3 ایونٹس کی میزبانی کے لیے بھی پیش کش کرے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایشیا ءکپ کی میزبانی چھوڑنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،۔ایشیا کپ دو مقامات پر کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 سال میں آئی سی سی کے 30 ٹورنامنٹس ہونے ہیں، ایشیاء کپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایم سی سی کے خلاف دو میچز قذافی سٹیڈیم اور 2 ایچیسن کالج میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وسیم خان نے بتایا کہ ایم سی سی ٹیم کی قیادت کمار سنگاکارا کریں گے اور ٹیم کے کھلاڑیوں میں روی بوپارا، سمت پٹیل، معین علی بھی شامل ہوں گے۔پی سی بی کے سی ای او نے بتایا کہ ایچیسن کالج میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف دو میچ کھیلے جائیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار ہم پوری پی ایس ایل پاکستان میں کروانے جا رہے ہیں۔وسم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ہمیں نہیں لگ رہاکہ وہ یہاں آئیں گے،ایسے میں یو اے ای میں کھیلنے کا آپشن موجود ہے، بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی صورت میں ہمارے پاس 2021ء میں بھارت نہ جانے کا آپشن ہوگا۔ 2023ء سے 2031ء تک آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے لئے کوشش کررہے ہیں۔