خلیل الرحمان کا ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط دیکھنے کیلئے مفید مشورہ

ڈرامے کی آخری قسط تنہائی میں دیکھنے سے اجتناب کریں ۔ مصنف خلیل الرحمان قمر

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 25 جنوری 2020 13:17

خلیل الرحمان کا ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط دیکھنے کیلئے مفید ..
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 25 جنوری 2020ء ) مقبول ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے ڈرامہ دیکھنے کے خواہش مند افراد کو ایک اور مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ”میرے پاس تم ہو“ کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ ڈرامے کی آخری قسط تنہائی میں دیکھنے سے اجتناب کریں ۔ان کا کہنا ہے کہ لوگ دل تھام کر ڈرامہ دیکھیں۔بے انتہا پذیرائی ملنے پر بے انتہا خوش ہوں ‘ تنقید کرنے والوں کو اللہ خوش رکھے۔

مشہور و معروف ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ اس وقت تمام لوگوں خصوصاً نوجوانوں میں بہت زیادہ مقبولیت کا حامل ہے اور ہفتہ کو اپنی قسط کے بعد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن جاتا ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی ایک میاں بیوی کے درمیاں گھومتی ہے۔ اس ڈرامے میں شوہر کا کردار مشہور و معروف اداکار ہمائیوں سعید نبھا رہے ہیں جبکہ ڈرامے میں انکا نام دانش ہے اور انکی بیوی کا کردار آئزہ خان نبھا رہی ہیں جنکا نام اس ڈرامے میں مہوش ہے۔

(جاری ہے)

کہانی کے مطابق دانش، مہوش اور انکا ایک بیٹا ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتے ہیں اور دانش ایک سرکاری نوکری کرتا ہے ۔ان کا گزر بسراچھے طریقے سے ہو رہا ہوتا ہے۔ دانش اپنی بیوی سے بہت زیادہ محبت کرتا ہے لیکن مہوش کو دولت اور دنیا کی رنگینوں سے بہت زیادہ لگاو ہوتا ہے۔ اس وجہ سے وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر ایک امیر شخص کے ساتھ چلی جاتی ہے اور دانش سے طلاق لے لیتی ہے اور اس کے بعد شہوار کے ساتھ رہنے لگتی ہے۔

اسے بعد ازاں اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ شہوار اسکے ساتھ شادی نہیں کریگا اور بعد میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ دوسری جانب دانش اپنی نوکری چھوڑ ایک بزنس کرتا ہے جو کہ بہت کامیاب رہتا ہے اور وہ کروڑ پتی بن جاتا ہے۔ مہوش کو بعد میں اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے اور وہ واپس دانش کے پاس آنا چاہتی ہے لیکن وہ اسے واپس اپنی زندگی میں شامل نہیں کرنا چاہتا۔ اس سے قبل بھی ڈرامے کے رائٹر خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ کمزود دل حضرات سے گزارش ہے کہ ڈرامے کی سیکنڈ لاسٹ قسط دیکھتے وقت اپنے دلوں کو تھام کر بیٹھیں۔

متعلقہ عنوان :