دوسرا ٹی ٹونٹی، بنگلہ دیش نےپاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

گرین شرٹس نے پہلے مقابلے میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 25 جنوری 2020 13:33

دوسرا ٹی ٹونٹی، بنگلہ دیش نےپاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2020ء ) 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر2بجے شروع ہوگا،پاکستان 11سال بعد اپنے گھر میں بنگلہ دیش کی آؤبھگت کیلئے تیارہے ،عالمی نمبر ایک ہوم ٹیم محض ایک ناکامی کی صورت میں اپنی ٹاپ پوزیشن گنوا دے گی جسے دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلین ٹیم پر محض ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے اور اس صورتحال سے بچاؤ کیلئے پاکستان کو سیریز میں کلین سویپ درکار ہے ،ہوم ٹیم2-1سے کامیابی کی صورت میں بھی سرفہرست پوزیشن سے پھسل جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پاکستان میں آخری میچ 20اپریل 2008ءکو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلا گیاتھا جس میں پاکستان کو 102رنز سے فتح ملی ،اب 11سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد پاکستان ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ پر میزبانی کے فرائض انجا م دے رہاہے ۔

(جاری ہے)

12سال قبل بنگلادیشی ٹیم کے لیے دورئہ پاکستان بھیانک خواب ثابت ہوا تھا۔ اپریل 2008ء میں آسٹریلیا کے انکار پر بی سی بی نے اپنی ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا،مہمان سائیڈ کی بیٹنگ مکمل طور پر فلاپ رہی اور 5ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کی خفت اٹھانا پڑی۔

واحد ٹی ٹونٹی میں بھی شکست ہوئی، مہمان بیٹسمینوں میں شکیب الحسن 192رنز کے ساتھ نمایاں رہے لیکن ان کا ٹوٹل پاکستانی ٹاپ سکورر سلمان بٹ سے259رنز کم تھا، بولرز میں شاہد آفریدی 12وکٹوں کے ساتھ سرفہرست تھے، بنگلادیشی پیسر مشرفی مرتضیٰ8شکار کرکے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔