مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں غیرجمہوری اور فاشسٹ نظریہ مسلط کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان

ہفتہ 25 جنوری 2020 15:37

مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں غیرجمہوری اور فاشسٹ نظریہ مسلط کیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں غیرجمہوری اور فاشسٹ نظریہ مسلط کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی میگزین ’’دی اکانومسٹ‘‘ کے سر ورق کی تصویر شیئر کی، جس میں میگزین نے بھارت کو عدم برداشت والا ملک قرار دیتے لکھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو مودی کے اقدامات سے کیسے کیسے خطرات درپیش ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا دنیا اب برملا تسلیم کررہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں غیرجمہوری اور فاشسٹ نظریہ مسلط کیاجا رہا ہے۔ یہ خطے کی سلامتی اور امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی مودی کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔