چین، مچھلی کی جلد سے لباس بنانے کا منفرد ہنر

ہفتہ 25 جنوری 2020 15:48

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) چین کا ایک اقلیتی نسلی قبیلہ ہیزن کچھ ہی افراد پر مشتمل ہے لیکن ان کے پاس ایک منفرد ہنر مچھلی کی جلد سے لباس بنانے کا ہے ۔یہ ہنر مند ایک 68 سالہ خاتون یووینگ فین ہے، یووینگ فینگ کو ان کی والدہ کی جانب سے مچھلی کی جلد سے لباس بنانے کا یہ ہنر ملا ہے،جو سیم مائی، مائیک اور سالمن مچھلی کی جلد سے بنتا ہے۔

(جاری ہے)

عورت کے لباس کے لیے 50 جبکہ مرد کے لباس کے لیے 56 مچھلیوں کی جلد کی ضرورت ہوتی ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یووینگ فین ابھی پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں جب 1930ء کی دہائی میں ان کے خاندان کو جاپان کے زیرانتظام شمال مشرقی چینی حصے مینچوریا کے جبری مزدوری کے کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد ہیزن قبیلے کی تعداد 300 سے بڑھ کر 5000 تک پہنچ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :