ایرانی حملے میں 34 امریکی فوجی نفسیاتی طور پر متاثر ہوئے، پینٹاگون

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:05

ایرانی حملے میں 34 امریکی فوجی نفسیاتی طور پر متاثر ہوئے، پینٹاگون
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ عراق میں ایک امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے سے کل 34 امریکی فوجی متاثر ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کے ترجمان جونیتھن ہوفمین نے رپورٹرز کو بتایا کہ فوجیوں کو ذہنی دباؤ سے متعلق تکالیف ہیں۔ امریکی حکام نے اس قبل بتایا تھا کہ سات آٹھ جنوری کو مغربی عراق میں عین الاسد کے فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں صرف گیارہ امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔ حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی کے چند ارکان نے اس پیش رفت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صدر کو غلط بیانی کے لیے معافی مانگنا چاہیے۔