ڈونلڈ ٹرمپ اور بورس جانسن کا ٹیلیفون پر رابطہ، چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کے معاملے پر تبادلہ خیال

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:05

ڈونلڈ ٹرمپ اور بورس جانسن کا ٹیلیفون پر رابطہ، چینی ٹیلی کام کمپنی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس کی سلامتی پر تبادلہ خیال کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے رابطہ کیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ گفتگو جمعہ کی شب ہوئی۔

(جاری ہے)

چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے عنقریب برطانیہ میں فائیو جی نیٹ ورک متعارف کرانے والی ہے اور لندن حکومت کو جلد ہی اس بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ہواوے کو اس کی اجازت دی جائے۔ امریکہ کو خدشہ ہے کہ ہواوے اپنے نیٹ ورکس کو جاسوسی کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔ اس معاملے سے دو ذرائع کے مطابق امریکہ چاہتا ہے کہ برطانیہ ہواوے پر مکمل پابندی لگائے جبکہ برطانیہ جزوی پابندی کے حق میں ہے۔