عراق میں امدادی ادارے کے 4کارکن لاپتہ

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:05

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) عراق میں ایک امدادی ادارے کے لیے کام کرنے والے چار غیر ملکی رضاکار لاپتہ ہو گئے۔ اس ادارے کی جانب سے اس بارے میں جمعہ کی شب مطلع کیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ پیر سے لاپتہ ہونے والوں میں تین فرانسیسی شہری ہیں جبکہ ایک عراقی ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ آیا انہیں کسی نے اغواء کیا ہے۔ یہ تمام افراد دارالحکومت بغداد میں فرانسیسی سفارت خانے کے قریب سے لاپتہ ہوئے تھے۔ فرانسیسی حکام نے اس معاملے پر بات کرنے سے گزیز کیا۔

متعلقہ عنوان :