دبئی نے دنیا کا سب سے بڑا فائر انجن بنالیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:05

دبئی نے دنیا کا سب سے بڑا فائر انجن بنالیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے دنیا کا سب سے بڑا فائر انجن بنا لیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی مقامی کمپنی نیشنل فائر فائٹنگ مینوفیکچرنگ (نیفکو) نے دنیا کا سب سے بڑا فائر انجن، فائر بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

جدید ترین فائر انجن میں 18000 لیٹر پانی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں آگ بجھانے کے متعدد اوزار رکھے جاسکتے ہیں۔ فائر انجن میں 2 انجن نصب کئے گئے ہیں جو 1400سے زیادہ ہارس پاور کے ہیں، اس کی رفتار ہنگامی گاڑی کی رفتار سے تیز ہے جس کا سائز 8 بائی 8 کا ہے۔ فائر انجن کو ایئرپورٹ پر آگ بھڑکنے کی صورت میں استعمال میں لایا جا سکے گا۔