Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی

الیکشن کمیشن کے پاس بیرون ملک فنڈنگ سے متعلق اکبر ایس بابر کی درخواست کی سماعت کا دائرہ اختیار نہیں، درخواست میں موقف

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:16

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ ہفتہ کو منظر عام پر آنے والی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ہائیکورٹ نے انٹراکورٹ اپیل پر 4 دسمبر کو خلاف قانون آرڈر پاس کیا،حنیف عباسی بنام عمران خان کیس میں سپریم کورٹ نے قوائد طئے کر دیئے تھے۔

موقف اختیار کیا گیاکہ قانون کی نظر میں الیکشن کمیشن کوئی کورٹ یا ٹریبونل نہیں،پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ سے متلعق کیس انکوئری کمیٹی کے پاس زیر التواہے۔درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو جو احکامات جاری کئے ان کو عدالتوں میں چیلنج کیا گیا۔درخواست میں کہاگیاکہ اکبرایس بابر کو پی ٹی آئی سے نکالاگیا,شو کاز نوٹس جاری کئے گئے،الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ میں اکبر ایس بابر کی درخواستیں بدنیتی پر مبنی ہیں،ہائیکورٹ کا 4دسمبر کا فیصلہ خلاف قانون ہی, کالعدم قراردیا جائے،ہائیکورٹ کے ڈویزنل بنچ الیکشن کمیشن کے اختیارات سے تجاوز کو نظر انداز کیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیاکہ عمران خان کی جانب سے دیئے گئے دلائل کو مسترد کیا گیااور مبہم غیر ضروری حکم جاری کیا،ہائیکورٹ کے سنگل جج کا 18 جولائی 2018 کا چیمبر آرڈر بھی قانون کی نظر میں صحیح نہیں، درخواست میں کہاگیاکہ الیکشن کمیشن کے پاس بیرون ملک فنڈنگ سے متعلق اکبر ایس بابر کی درخواست کی سماعت کا دائرہ اختیار نہیں۔درخواست میں کہاگیاکہ اکبر ایس بابر کا کوئی لوکس سٹینڈ آئی نہیں،الیکشن کمیشن کا 12دسمبر کا حکم غیر قانونی ہے،الیکشن کمیشن آرٹیکل 175 کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات