مظفرگڑھ، پولیس کارروائیاں،گمشدہ موبائل شہری کے حوالے، اشتہاری مجرم گرفتار

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:23

مظفرگڑھ، پولیس کارروائیاں،گمشدہ موبائل شہری کے حوالے، اشتہاری مجرم ..
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) پولیس کے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے قیمیتی اشیاء کی برآمدگی جاری، ایس ایچ او تھانہ سول لائن افتخار ملکانی نے ایک ماہ قبل گم ہو جانے والا موبائل ڈھونڈ کر شہری کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ میرہزار احمد فراز کھوسہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2018ء میں قتل کی واردات کر کے بھاگ جانے والے مجرم اشتہاری اللہ بخش کو دو سال بعد گرفتار کر لیا۔