میرے بہن بھائیوں کو تنگ کرنا بند کرو، ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی سوتیلی بیٹی کا تنقیدیوں کو جواب

خلیل الرحمان قمر میرے بہن بھائیوں کے والد ہیں، ان کے خلاف نا مناسب پوسٹ میں ہمیں ٹیگ نہ کریں، برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ہانیہ قریشی

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 25 جنوری 2020 15:49

میرے بہن بھائیوں کو تنگ کرنا بند کرو، ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25جنوری2020ء) ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو" کے لکھاری خلیل الرحمان قمر کو جہاں ان کے نقطہ نظر کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں ہی ان کی سوتیلی بیٹی کی جانب سے ان کا ذکر کئے جانے پر اعتراض کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان قمر کی سوتیلی بیٹی ہانیہ قریشی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پیغا م جا ری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میرے بہن بھائیوں کو ہمارے والد سے جڑی پوسٹس میں ٹیگ نہ کیا جائے کیونکہ اس کا اثر میرے بہن بھائیوں پر اچھا نہیں ہو گا۔

انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمرمیرے بہن بھائیوں کے والد ہیں ، ان کے خلاف باتیں سن کر ان پر برے اثرات ہی مرتب ہوں گی ،اس لئے میرے درخواست ہے کہ ہمیں اس طرح کی کسی بھی پوسٹ میں نہ ٹیگ کیا جائے او ر نہ ہمارا ذکر کیا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کی جانب سے کچھ ٹی وی پروگراموں میں عورتوں کے خلا ف نا مناسب الفاظ استعمال کئے گئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور تنقیدیوں کا ان کے خلاف گھیرہ تنگ ہوتا جا رہا ہے۔

یہ سارا معاملہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو سے شروع ہوا جب اس کے سپیشل پروگرام میں خلیل الرحمان قمر نے عورت کی تضحیک کی۔اس کے بعد ڈرامے کی ہی ایک اداکارہ کی جانب سے بھی تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں نے ایک ایسا ڈرامہ کیا جس کا نظریہ عورتوں کے اتنا خلاف ہو۔خلیل الرحمان قمر کو جہاں ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی وجہ سے مقبولیت مل رہی ہے وہاں ہی ان کی بیان بازی کی وجہ سے ان کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے معروف ڈرامہ نگار کی سوتیلی بیٹی ہانیہ قریشی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے کہ انہیں اور ان کے بہن بھائیوں کواس میں نہ شامل کیا جائے، خلیل الرحمان قمر ہمارے والد ہیں اور ایسی چیزوں کے ہم پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :