ایکوا کلچر کا فروغ ، پنجاب بھر میں کیج کلچرکلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) فشریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کیج فش فارمرز کے لیے 80فی صد سبسڈی پر کیج کلچرکلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا ۔فشریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ جدید اور منافع بخش ایکوا کلچر کے فروغ کے لیے کیج فش فارمرز کو سبسڈی کی فراہمی کا منفرد منصوبہ شروع کیا گیاہے جس کے تحت ہر درخواست دہندہ کو 10یا 20کیجز کی تعمیر و تنصیب کی مجموعی قیمت پر 80فی صد یا 2,40,000فی کیج (جو بھی کم ہو )کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی جبکہ فش فیڈ ،سیڈ و دیگر اخراجات کیج فش فارمرز کے ذمہ ہوں گے ۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر فشریز نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ رواں برس سال2019-20میں پنجاب بھر کے منتخب پانیوں میں 500کیجز لگائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

جن میں پانڈ ایریا چشمہ بیراج ضلع میانوالی میں 100،ہیڈ پنجند ضلع مظفر گڑھ میں 60،تونسہ بیراج میں 40،ہیڈ قادر آباد ضلع گوجرانوالہ میں 60،جمال ڈیم راولپنڈی میں 60،دھرابی ڈیم چکوال میں 80،قبلہ بانڈی ڈیم اٹک میں 60اور ٹین پورہ ڈیم جہلم میں 40کیجز نصب کیے جائیں گے ۔انہوں نے بتایاکہ منصوبے کی بدولت جدید اور منافع بخش ماہی پروری کا فروغ ہوگا جبکہ قدرتی پانیوں بشمول سمال ڈیمز و پانڈ ایریا کا بہترین استعمال ہو گا اور ملکی سطح پر مچھلی کی پیداوار یں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :