’’ساہیوال سمال انڈسٹریل سٹیٹ II‘‘کے قیام کا فیصلہ

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:35

’’ساہیوال سمال انڈسٹریل سٹیٹ II‘‘کے قیام کا فیصلہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے ’’ساہیوال سمال انڈسٹریل سٹیٹ II‘‘کے قیام کے لیے صنعتکاروں سے اظہار دلچسپی مانگ لی ۔پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ پی ایس آئی سی نے اب تک پنجاب کی بڑے شہروں میں 24کے قریب سمال انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کی ہیں جن میں صنعت کاری کا عمل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایس آئی سی ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ساہیوال سمال انڈسٹریل اسٹیٹ Iکی مکمل آبادکاری کے بعد سیلف فنانس سکیم کے تحت ’’ساہیوال سمال انڈسٹریل سٹیٹ II‘‘کے قیام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔اس میں صنعتکاروں کو بجلی ،پانی ،گیس ،سڑکوں اور سیوریج کی سہولت کے حامل 10مرلہ ،ایک کنال ،دو کنال اور چار کنال کے پلاٹس آسان اقساط میں دیئے جائیں گے ۔اس ضمن میں صنعتکاروں کی دلچسپی سے آگہی کے لیے پی ایس آئی سی نے اظہار دلچسپی فارمز کا اجراء کردیا ہے ۔صنعتی پلاٹس کے حصول کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں وصول کرن کی آخری تاریخ 15فروری مقرر کی گئی ہے ۔