پتوکی میں پہلی بار تاریخ ساز تعلیمی کانفرس کا انعقاد نجی شادی حال میں کیا گیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 17:06

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) پتوکی میں پہلی بار تاریخ ساز تعلیمی کانفرس کا انعقاد نجی شادی حال میں کیا گیا تعلیمی کانفرس میں وزیر اعلی پنجاب کے پولیٹیکل ایڈوائزر رانا الماس لیاقت ،سیاسی شخصیت حاجی جہانگیر علی ماجرا ،چیئر مین آرائیں ویلفیئر فاونڈیشن سردار محمد فیصل ،صحافیوں نوید بھٹی ،چوہدری غلام رسول، پولیس ملازمین صدام بھٹہ ،حمزہ آرائیں سمیت گورنمنٹ ڈگری کالج کے سیکڑوں طلبا نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کے پولیٹیکل ایڈوائزر رانا الماس لیاقت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں جو ان نوجوانوں کو تعلیمی کانفرس ،حقوق کی جنگ ،پاکستان کی جنگ ،پاکستان کے کشمیر کی جنگ سے نہیں روکا جاسکتا اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی جہاںنگیر ماجرا ،پروفیسر محمد انیس ڈگری کالج پتوکی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔