سرگودھاپولیس نے 11سالہ بچے سے بدفعلی کیس میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 17:06

سرگودھاپولیس نے 11سالہ بچے سے بدفعلی کیس میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) سرگودھاپولیس نے 11سالہ بچے سے بدفعلی کیس میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق تحصیل بھلوال کے چک 21 شمالی میں اٹلی سے ماں کے ساتھ ننھیال آئے گیارہ سالہ بچے کو نعمان قادر کو علاقہ علاقہ کے اوباش محمد افضل نے ساتھی وقار احمد کے ہمراہ ورغلا کر سکول میں بدفعلی کا نشانہ بنایا اور لواحقین کے پہنچ جانے پر ملزمان فرار ہو گئے پولیس تھانہ بھلوال صدر نے بچے کی نانی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے بچے کا میڈیکل کروا لیا اور فوری کاروائی کرتے ہوئے 11سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پولیس ذدریعے کے مطابق تھانہ بھلوال صدر پولیس کو تحریری درخواست موصول ہوئی کہ ملزمان وقار احمد خان اور محمدافضل پسران امجد خان اقوام پٹھان سکنائے چک نمبر21شمالی بھلوال نے 11سالہ نعمان کو ورغلا پھسلا کرگورنمنٹ بوائزپرائمری سکول لے جا کر بدفعلی کی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہرنے فوری کاروائی کرکے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر سجاد احمد نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ملزمان بیرون کے سے آئے کمسن بچے نعمان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :