وزیراعظم ابھی بھی گٹر والی سیاست کررہے ہیں ، رانا ثناء اللہ
عمران خان نے مجھے گٹر سےاٹھا انسان کہا، دعا ہے وہ بھی گٹرسے اٹھ جائیں، مجھ پر 18قتل کا الزام لگایا، دوران جیل تحقیقات کیوں نہیں کی گئیں، آپ پرپارٹی فنڈنگ، فراڈ اور گلالئی کے الزامات ہیں، کیا ان کو درست مان لیا جائے؟ن لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 جنوری 2020 16:47
(جاری ہے)
اس پر ڈبیٹ ہوسکتی ہے، ہوسکتا ہے کہ زیادہ ہوں، بھئی آپ کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہیں، آپ ملک کے وزیراعظم ہیں۔میں ایک بے بنیاد جھوٹے مقدمے میں 6 ماہ آپ کی قید میں رہا ہوں۔اگر میرے خلاف قتل کے 18یا زیادہ قتل کے مقدماے تھے تو آپ نے ان مقدمات کی کیوں تحقیقات نہیں کیں؟مجھے کیوں ان مقدمات میں گرفتار نہیں کیاگیا؟ میری گرفتاری کے ایک ماہ بعد میرے بیٹے کو ایک قتل کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا لیکن باقی مقدمات کی بھی تحقیقات کرلیتے؟رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جہاں تک پارٹی کے لوگوں کے الزامات کا تعلق ہے تو پارٹی میں اختلافات کی بنیاد پر الزام لگا دیے جاتے ہیں۔
اب آپ پر ایس اکبر نے پارٹی فنڈنگ کا الزام لگایا، اس میں فراڈ ، منی لانڈرنگ اور فنڈنگ کا الزام ہے۔یہ بھی الزام ہے کہ انسانیت کے نام پر آپ فنڈز اکٹھے کرکے کسی اور جگہ خرچ کرتے ہیں۔عائشہ گلالئی نے آپ پر جوالزامات لگائے میں ان کو اپنی زبان پر بھی نہیں لا سکتا، کیا ان کو درست تسلیم کرلیا جائے؟انہوں نے کہا کہ آپ وزیراعظم ہیں آپ کو چاہیے وہ گفتگو کریں جو ایک وزیراعظم آفس کے شایان شان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.