خواتین معاشرے کا اہم ستون ہیں، سیاست، مذہب، تعلیم سمیت ہر شعبہ میں نمائندگی ضروری ہے‘

چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے بہاولپور خواتین چیمبر آف کامرس کی صدر شیریں ارشد کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ہفتہ 25 جنوری 2020 17:46

خواتین معاشرے کا اہم ستون ہیں، سیاست، مذہب، تعلیم سمیت ہر شعبہ میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر چودھری طارق بشیر چیمہ سے بہاولپور خواتین چیمبر آف کامرس کی صدر شیریں ارشد کی قیادت میں وفد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں عالیہ خان، رابعہ ارشد خان، نگہت محمود، افشاں کلیم، فاطمہ دیوان، میڈم یاسمین شامل تھیں۔ وفد نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو اپنے شعبوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا نہایت اہم ستون ہیں، ہنر مند خواتین کو ترقی کیلئے آگے بڑھے کی ضرورت ہے، سیاست، مذہب اور تعلیم سمیت ہر شعبہ میں خواتین کو کردار ادا کرنا چاہیے۔