پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل مقابلوں کا انعقاد کیاگیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) :پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل شاعری اور بیت بازی مقابلے 2020ء کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف شعبہ جات سے طلبائو طالبات نے شرکت کی۔اردو غزل مقابلوں میں انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے شہروز جاویدنے پہلی ، شعبہ اردو سے صدف رباب نے دوسری اور شعبہ سیاسیات سے طیب شاہ میر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اردو نظم مقابلوں میں انسٹی ٹیوٹ آف کلینیکل سائیکالوجی سے منتہا فاطمہ نے پہلی، انسٹیٹیوٹ آف ایڈمینسٹریٹو سائنسز حافظ محمد طلحہٰ شفیق نے دوسری اور شعبہ اردو سے شعیب احمد نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ اسی طرح بیت بازی میں شعبہ سیاسیات مستنصرصائم اور طیبہ بی بی نے پہلی ، شعبہ فارسی سے شاہنواز اور غلام مرتضیٰ نے دوسری اور انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز سے شہروز جاوید اور مریم اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :