پنجاب یونیورسٹی داخلہ شیڈول جاری

ہفتہ 25 جنوری 2020 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے اور ایسو سی ایٹ ڈگری سالانہ امتحان2020ء کی(سماعت سے محروم) امیدواروں کے لئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کاشیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق بی ای(سماعت سے محروم صرف سپلیمنٹری امیداروں کیلئے )اور ایسو سی ایٹ ڈگری(سماعت سے محروم )امیداروں کیلئے سالانہ امتحان2020ء کیلئے فارم بذریعہ ڈاک جمع کرانے کی آخری تاریخ 3-2-20اوردستی فارم کیلئی6-2-20ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔