ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 25 جنوری 2020 17:18

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کیپٹن سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر جہلم پولیس کی حراست میں ،۔ایس آئی عامر حسین تھانہ منگلا کینٹ نے دوران گشت ملزم خر م شہزاد ولد محمد زمان سکنہ نزد جامع مسجد بوڑا جنگل تحصیل دینہ ضلع جہلم سے پسٹل 30بورمعہ2روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی افتخار افضل تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم نثا ر احمد عرف سارو ولد مشتاق احمد سکنہ رومٹے داخلی چک مہندہ تحصیل وضلع جہلم سے پسٹل 9MMمعہ 5روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی افتخار افضل تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم نثا ر احمد عرف سارو ولد مشتاق احمد سکنہ رومٹے داخلی چک مہندہ تحصیل وضلع جہلم سے 1350گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی نے فیاض احمد تھانہ صدرنے دوران گشت ملزم عقیل احمد سکنہ اصغر علی سکنہ مدینہ ٹاؤن جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :