جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ ویمن کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 18:08

جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ ویمن کو 7 وکٹوں ..
آکلینڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ ویمن کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے، کیٹ پرکنز 78 اور سوزی بیٹس 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، مسباتا کلاز اور ایابونگا کھکا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں جنوبی افریقہ ویمن نے ہدف 48.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، لیزل لی نے 99 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، لارا ولردت نے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، لیزل کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :